ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

’جیسے ہی پارک کھلا تو راشن کیلیے جمع خواتین میں بھگدڑ مچ گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے لڑکی جاں بحق جب کہ دیگر 5 زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں رانگڑ محلہ میں پیش آیا جہاں راشن کے حصول کے لیے جمع خواتین کے افسوسناک واقعے کا شکار ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی کی عمر تقریباً 22 سال ہے جس کی فوری طور شناخت نہیں ہو سکی جب کہ دو زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ یوسی وائس چیئرمین شہزاد قادری راشن بانٹ رہے تھے کہ پارک کاگیٹ کھلا تو خواتین بڑی تعداد میں اندر داخل ہوئیں جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور خواتین زمین پر گرِ گئیں۔

واقعے میں جاں بحق لڑکی کی شناخت کے لیے پولیس نے مقامی افراد سے رابطے کیے ہیں اور لوگوں سے متوفیہ کے ورثا کے بارے میں معلومات لی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں