بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

واٹر بورڈ کی پائپ لائن‌ میں ‌بچی ‌ڈوب کر جاں بحق، لاش تاحال نہ مل سکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (25 مارچ 2026): شہر قائد علاقے کے ملیر جوکھیو گوٹھ‌ میں واٹر بورڈ کی پائپ لائن ‌میں ‌بچی‌ کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام 72 انچ قطر کی پائپ لائن میں ڈوبنے والی کمسن بچی کا تاحال سراغ نہیں مل سکا جس ‌کی‌ شناخت12سالہ ‌صنم‌ چنہ ‌کے نام ‌سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچی‌ پانی ‌بھرنے کے دوران ‌پیر پھسلنے‌ سے تیز بہاؤ والے واٹر چینل‌ میں‌ گر گئی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کینجھر جھیل ‌سے کراچی ‌آنے والی ‌صاف پانی‌ کی ‌سپلائی‌ لائن‌ میں پیش آیا ہے، واٹر چینل ‌کی‌ گہرائی 30 فٹ‌ اور پریشر زیادہ ‌ہونے کی وجہ سے آپریشن‌ میں‌ مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو کے غوطہ‌ خور اور امدادی ٹیموں نے کئی‌ مقامات‌ پرسرچ‌ آپریشن‌ جاری‌ رکھا تاہم اندھیرا ہونے کے باعث‌ آپریشن‌ کو معطل کرنا پڑا۔

بچی کی تلاش کا کام کل‌ صبح ‌دوبارہ ‌شروع ‌کیا جائے گا، اس موقع پر صنم‌ چنہ کے چچا نے کہا کہ واقعے پر غم ‌سے نڈھال ‌ہوں، امید ہے ہماری بچی ‌کی‌ لاش‌ جلد برآمد کرلی جائے گی۔

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں