The news is by your side.

Advertisement

آزاد کشمیر زلزلہ، قدرت کا معجزہ، تین روز بعد لڑکی زندہ سلامت ملبے سے برآمد

مظفرآباد: آزاد کشمیر زلزلے میں ملبے تلے دبنے والی 14 سالہ لڑکی کو تین روز بعد معجزاتی طور پر زندہ سلامت نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کے نواحی گاؤں عبد پور میں زلزلے کے باعث مکان گر گیا تھا جس کے ملبے تلے چودہ سالہ بچی دب گئی تھی۔ اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ صاف کرنا شروع کیا تو معجزاتی طور پر لڑکی زندہ سلامت نکلی۔ اہل خانہ نے بچی کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی ڈری سہمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈپریشن کی کیفیت ہے، چند روز بعد طبیعت معمول پر آجائے گی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل آزاد کشمیر میں شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث اب تک ہلاکتوں کی تعداد 39 کے قریب پہنچ گئی جبکہ سیکڑوں زخمی تاحال اسپتالوں میں داخل ہیں۔ پاک فوج، این ڈی ایم اے کی ٹیمیں اور دیگر فلاحی اداروں کے رضا کار بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں