بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بھارتی جنگل میں بندروں کے ساتھ رہنے والی لڑکی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی :پولیس کو بھارتی جنگل سے ایک لڑکی ملی، جو بندروں کے ساتھ رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگل میں بندروں کے ایک گروپ کے ساتھ رہنے والی ایک لڑکی ملی ، جس کی عمر دس سے بارہ سال ہے، لڑکی جنوری میں جنگل سے ملی تھی تو یہ بول نہیں سکتی تھی، اس کے جسم پر کوئی کپڑے نہیں تھے اور وہ کم خوراک ملنے کی وجہ سے لاغر تھی، جس کے بعد لڑکی کو بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ایک اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

g

- Advertisement -

لڑکی کا رویہ ایک جانور ہی کی طرح تھا، چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی

سرکاری اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی کے سنگھ کا کہنا تھا کہ لڑکی کا رویہ ایک جانور ہی کی طرح تھا، وہ اپنے دونوں ہاتھوں اور پاؤں پر چل رہی تھی اور زمین پر پڑی ہوئی خوراک منہ کے ساتھ اُٹھا کر کھا رہی تھی لیکن اب علاج کے بعد وہ عام انسانوں کی طرح چلنے پھرنے لگی ہے اور اپنے ہاتھوں سے کھانا کھانے لگی ہے۔

girl-post-2

پولیس لڑکی کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کہ اس کے والدین کون ہے اور وہ کیسے جنگل میں بندروں کے درمیان رہ رہی تھی۔

girl-post-1

پولیس افسر دنیش ترپاٹھی نے بتایا کہ کچھ لکڑہاروں نے جنگل میں بندروں کے ایک گروپ کے ساتھ رہنے والی اس لڑکی کو دیکھا تھا اور پولیس کو اطلاع دی تھی اُنہوں نے بتایا تھا کہ لڑکی برہنہ حالت میں تھی اور بندروں کے گروپ کے ساتھ بالکل مطمئن تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں