سوشل میڈیا کو اپنے خیالات و واقعات کو شیئر کرنے کا بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے تاہم بعض ایسے دل دہلا دینے والے واقعات وائرل ہوجاتے ہیں جنہیں دیکھ یا سن کر پیروں سے زمین کھسک جاتی ہے۔
ایسا ہی واقعہ آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی آرا کو تقسیم کردیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر خاتون نے ایک ویڈیو وائرل کی ، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پیش آئے پُر اسرار واقعے سے پردہ اٹھایا۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ روزانہ رات میں ان کی بیٹی سے ایک بدروح اسے تنگ کرتی ہے اور ساتھ چلنے کا کہتی ہے، میری بیٹی جب بھی اپنے کمرے میں سونے جاتی ہے، وہ بدروح جو میری ہمشکل ہے، اسے تنگ کرنے آجاتی ہے اور زور دیتی ہے کہ وہ میرے ساتھ کمرے میں موجود الماری کے اندر چلے۔
یہ بھی پڑھیں: سو سال پرانے گھر کی دیواروں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آنے لگیں
خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹی اس بات کو ماننے سے انکار کرتی ہے تو اسے ڈانٹتی ہے جس کے باعث وہ خوفزدہ ہوکر رات گئے میرے کمرے میں آجاتی ہے اور بضد ہوتی ہے کہ مجھے اپنے ساتھ سلائیں، پہلے پہل میں نے اسے بیٹی کا وہم سمجھا تاہم جب سونے کے دوران بیٹی کو چلاتے ہوئے دیکھا، وہ سوتے ہوئے لاتیں مار رہی تھی اور بڑبرائے جارہی تھی کہ تمھارے ساتھ نہیں جاؤگی۔
خاتون نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس پریشانی سے نکلنے کے لئے بالاآخر میں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، آپ لوگوں سے مخلصانہ سوال ہے کہ اس صورت حال میں کیا کروں؟
خاتون کی اسٹوری جاننے کے بعد کئی لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا، کئی افراد کا ماننا ہے کہ وہ بدروح اسے نقصان بھی پہنچا سکتی ہے اس لئے آپ اپنی بیٹی کو ساتھ ہی سلائے، کسی نے صرف وہم قرار دیا، تاہم سوشل میڈیا پر یہ اسٹوری تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔