The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی میں لڑکی قتل؛ ملزم سے متعلق اہم انکشاف

راولپنڈی میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کر دیا۔

واقعہ راولپنڈی کےعلاقہ ڈھوک کھبہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گولیاں مار کر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مقتولہ کا دوست تھا جس نے معمولی تلخ کلامی پر لڑکی کو قتل کیا۔

مقتولہ کی شناخت بسمہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم کا نام حمزہ ہے جو فائرنگ کے بعد سے فرار ہے۔ مقتولہ ملتان کی رہائشی اور کچھ عرصہ قبل ہی ڈھوک کھبہ آئی تھی جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر تھی۔

دوسری جانب ننکانہ صاحب میں پسندکی شادی کرنے والےمیاں بیوی کوقتل کر دیا گیا تاہم واقعے میں دوسالہ بچہ محفوظ رہا۔ میاں بیوی بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں