تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پیسوں کی خاطر ماں کی لاش کے ساتھ رہنے والی لڑکی

واشنگٹن : پیسوں کی خاطر ماں کی لاش کو کئی ماہ تک گھر میں رکھنے والی خاتون کو لینے کے دینے پڑگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست آکنساس میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے پیسون کی خاطر اپنی ماں کی لاش کے ساتھ رہنا شروع کردیا۔

پولیس نے شکایت موصول ہونے پر گھر کی تلاشی لی تو 73 سالہ ماں کی لاش کو اخبار میں لپٹا ہوا پایا۔

امریکی خاتون نے اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی خاطر کی لاش کو کئی ماہ سے گھر میں رکھا ہوا تھا جس کی باعث گھر میں کافی گندگی بھی ہوچکی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 73 سالہ گلوریا پائیک کے بھائی نے 21 جولائی 2021 کو پولیس کو شکایت درج کرائی کہ ان کی بہن اگست 2020 سے لاپتہ ہیں۔

گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے گلوریا پائیک کے گھر کا دورہ کیا تاہم ان کی بیٹی جینی پائیک نے پولیس اہلکاروں کو گھر کی تلاشی سے روک دیا اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھی انکار کردیا۔

پولیس نے جینی کی باتوں کو مشکوک جانا اور بینک کی مدد سے اکاؤنٹ کی تفصیلات چیک کی، جس سے پتہ چلا کہ 27 جولائی کو گلوریا پائیک کے اکاؤنٹ سے رقم منتقل ہوئی ہے۔

اکاؤنٹ کی تفصیلات دیکھنے کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا اور گھر کی تلاشی کا وارنٹ جاری کیا، جب پولیس نے گھر کی تلاشی تو اندر کا منظر دیکھ کر اہلکاروں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

54 سالہ بیٹی جینی پائیک نے اپنی ماں کی لاش کو اخباروں میں لپیٹ کر بستر پر رکھا ہوا تھا جب کہ گھر جگہ جگہ انسانی فضلہ بھی پڑا ہوا تھا۔

گھر کی تلاشی کے بعد پولیس نے گلوریا کی بیٹی جینی پائیک کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو پتہ چلا کہ 73 سالہ خاتون کی موت 2020 کے آخر میں ہوچکی تھی تاہم ان کی بیٹی نے والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے لاش کو گھر میں چھپا دیا تاکہ اپنی والدہ کے اکاؤنٹس سے رقم نکال سکے۔

جینی پائیک نے دوران حراست بیان دیا کہ اس کی والدہ ان کی مقروض ہے اور والدہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر ماہ سوشل سیکیورٹی اکاؤنٹ سے رقم نکال کر جینی کو دے دی لیکن وہ مرگئی تو میں نے اپنی ماں کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جینی پائیک کو مالی دھوکہ دہی اور لاش کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے لیبارٹری بھیج دیا تاکہ موت کی اصل وجہ جان سکیں۔

Comments

- Advertisement -