مظفرآباد: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے قریب آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پرفائرنگ کے نتیجے میں لڑکی شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے چھوٹےہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔
عالمی یوم امن کے موقع پر بھارتی جارحیت وبربریت ،6 معصوم شہری شہید
خیال رہے کہ تین روز قبل عالمی یوم امن کے موقع پربھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 معصوم شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔
Indian brutality on World Peace Day martyred 6 innocent Pakistanis, injured 26 along working boundary in Chappar/Harpal/Charwa Sector. pic.twitter.com/LNxHd64Kd3
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 22, 2017
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عباسی پورسیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 سالہ بچی شہید ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 30 سے زائد افراد شہید جبکہ 176 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔