تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لاک ڈاون کے دوران قرآن مجید حفظ کرنے والی 6 سالہ بچی

ریاض : چھ سالہ سعودی بچی نے کرونا وائرس لاک ڈاون کے دوران قرآن پاک حفظ کرلیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ بچی نے مارچ میں شروع ہونے والے کرونا لاک ڈاون کو اپنی آخرت سنوارنے کےلیے غنیمت جانا اور اس مختصر سے وقت میں قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔

حنین نامی بچی مکنون سوسائٹی نامی تحفیظ و تدریس قرآن کے ادارے سے منسلک تھی لیکن لاک ڈاون کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہوئیں تو بچی نے گھر میں رہ کر زیادہ تیزی سے قرآن پاک کو حفظ کرنا شروع کردیا۔

چھ سالہ حنین کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بچی نے دو برس کی عمر سے ہی قرآن مجید کی چھوٹی سورتوں کو حفظ کرنا شروع کردیا تھا اور جب وہ تین سال کی ہوئی تو مکمل طور پر راغب قرآن ہوئی اور اسی عمر میں آدھا سپارہ حفظ کرلیا۔

سعودی بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ حنین کی قرآن مجید سے محبت کو دیکھتے ہوئے ہم نے اسے تحفیظ و تدریس سے قرآن مجید پر لگادیا، جس پر حنین نے لاک ڈاون سے پہلے تک 19 سپارے حفظ کرلیے۔

سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے لاک ڈاون کو بہترین موقع جانتے ہوئے 5 سے 6 ماہ کے دوران 11 سپارے تیزی سے حفظ کرکے سب کو حیران کردیا۔

Comments

- Advertisement -