تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اوکاڑہ: اوباش شخص کی گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی

اوکاڑہ: صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں حوا کی ایک اور بیٹی کو بااثر شخص نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے تھانہ صدر میں اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو نشہ آور چیزیں کھلائی اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

واقعے رپورٹ ہونے پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس پر مقامی پولیس حرکت میں آئی اور ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم نے پولیس حراست میں دئیے گئے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہے۔

ملک میں کمسن بچے اور بچیوں کے ساتھ آئے روز زیادتی کے واقعات رونما ہونا عام خبر ہوگئی ہے، چند دن تک میڈیا اس خبر کو اپنی ہیڈ لائنز اور ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے اسی دوران پھر کسی بچے یا بچی سے زیادتی کی دل گرفتہ خبر سننے کو ملتی ہے، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ زینب زیادتی کیس کے ملزم کے علاوہ کوئی اور ملزم اپنے انجام کو نہیں پہنچ سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سوات:  کزن کے ہاتھوں کمسن بچہ زیادتی کا شکار

گذشتہ ماہ ستائیس جنوری کو صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے بچوں سے زیادتی کے قانون میں ترمیم کا بل تیارکیا تھا، بل میں تجویز کی گئی ہے کہ بچوں سے زیادتی کے ملزم کی سزا موت یا عمر قید رکھی جائے۔

Comments

- Advertisement -