بھارت کے مقامی شاپنگ مال میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے، شاپنگ مال کی خود کار سیڑھیوں پر ایک بچی کے کپڑے پھنس گئے۔
یہ خوفناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے ایک شاپنگ مال میں ہوا جہاں یہ بچی اپنے گھر والوں کے ساتھ خریداری کیلئے آئی تھی۔
مذکورہ ویڈیو میں اس بچی کے اطراف مال کا تکنیکی عملہ اسے وہاں سے نکالنے کیلیے اقدامات کررہا ہے اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں اور بچی بھی خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے۔
بعد ازاں دو گھنٹے سے زائد مسلسل کوششوں کے بعد بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ایسکلیٹرز میں لوگوں کے پھنس جانے کے واقعات پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی طرح کے ایک واقعے میں جنوب مغربی چین میں ایک خاتون ایک غیر متوقع طور پر ہیرو بن گئی جب اس نے ایک بوڑھے آدمی کو وہیل چیئر پر ایک ایسکلیٹر سے نیچے گرتے ہوئے بچایا۔
An elderly man on a wheelchair accidentally rolled down the escalator. This woman puts her body on the line to save him. pic.twitter.com/3JkAK8BfHE
— South China Morning Post (@SCMPNews) April 21, 2021
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بوڑھا آدمی وہیل چیئر پر حادثاتی طور پر ایک سپر مارکیٹ میں ایسکلیٹر سے تیزی کے ساتھ نیچے آتا ہے، اس کی چیخ سننے کے بعد ایک خاتون بروقت بھاگتے ہوئے وہیل چیئر کو گرنے سے روکنے کے لیے دوڑ پڑتی ہے اور اسے قابو کرلیتی ہے۔