تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لڑکی عزت بچانے کیلیے جان پر کھیل گئی، تیزاب پی لیا

خان پور میں نوکری کا جھانسا دے کر ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی، متاثرہ لڑکی نے عزت بچانے کی خاطر تیزاب پی لیا۔

معاشرے میں حیوانیت بڑھتی جارہی ہے اور آئے دن خواتین اور بچوں کی عزتوں پر حملے کی خبریں آتی رہتی ہیں خان پور میں ایک بار پھر ایک لڑکی کی عزت پر حملہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے خان پور میں ہوس کے پجاریوں نے ایک اور بنت حوا پر حملہ کیا اور نوکری کا جھانسا دے کر غریب لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی اپنی عزت بچانے کیلیے جان پر کھیل گئی اور تیزاب پی لیا۔

متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا ہے، جہاں متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ پزا شاپ کے مالک، منیجر اور اس کا ایک ساتھی جنسی درندے ہیں جنہوں نے نوکری کے بہانے اس کی عزت برباد کرنے کی کوشش کی تاہم میں نے اپنی عزت بچانے کیلیے تیزاب پی لیا۔

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے ڈی پی او رحیم یار خان سے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج کے روز ہی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں زیادتی کے 3 انسانیت سوز واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ایک واقعے میں ٹبہ کریم آباد میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، دوسرے واقعے میں مبارک پور میں رکشے میں لڑکی سے زیادتی کی گئی جب کہ ایک اور واقعے میں شہر کے وسط میں کار سوار ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -