منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

شرارتی بچی کی حرکت نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: اسپین میں عمارت کی چوتھی منزل پر بنے تنگ پلیٹ فارم پر چلتی بچی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے جزیرے ٹینی رائف میں شرارتی بچی عمارت کی چوتھی منزل کے سرے پر چلتی دکھائی دی، بچی کی اس حرکت نے لوگوں کے دل دہلا دئیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کھڑکی سے باہر نکل کر چوتھی منزل پر بنے انتہائی تنگ پلیٹ فارم پر پہنچ گئی اور واپس دوبارہ کھڑکی سے اندر چلی گئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے والدین فن لینڈ سے چھٹیاں گزارنے کے لیے اسپین پہنچے تھے، بچی اور والدین کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کو مذکورہ واقعے کی اطلاع پیر کو ملی تھی ،بچی کے والدین کی تلاش جاری ہے تاہم یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ آیا وہ ابھی تک اسپین میں ہیں یا ملک چھوڑ چکے ہیں۔

بچی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، ویڈیو کو فیس بک پر اب تک تیس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ 35 ہزار بار ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں