(9 جون 2026): آم سب کا پسندیدہ پھل ہے لیکن یہی پھل موت کا پیامر بن گیا اور نوجوان لڑکی آم کھاتے ہی اچانک پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیش آیا، جہاں ایک 17 سالہ لڑکی بھونیشوری کی آم کھانے کے فوری بعد حالت غیر ہو گئی اور کچھ دیر بعد وہ چل بسی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ کی رشتہ دار رینوکا نارائن کے قریب سے آم خرید کر ان کے گھر لائی تھی۔ گزشتہ روز اندومتی اور اس کی چار بیٹیوں نے یہ آم کھائے جس کے بعد سب کو الٹیاں اور موشن شروع ہو گئے۔
تمام متاثرین کو فوری طور پر کاچی گوڑہ کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران 17 سالہ بھونیشوری کی موت ہو گئی جب کہ دیگر اہلخانہ کی جان بچا لی گئی اور اب ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی اور متاثرین کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کے بیانات ریکارڈ کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ محض اتفاق ہے یا اس کے پیچھے کوئی مجرمانہ سوچ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت میں تربوز اور بریانی کھانے کے بعد ایک خاندان بھی پراسرار طور پر موت کا شکار ہو گیا تھا۔
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے فیملی کے 4 افراد کی موت، حقیقت سامنے آگئی


