جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

سیلاب میں پھنسی لڑکی کی دعا قبول ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: اندرون سندھ میں سیلاب میں پھنسی دعا نامی لڑکی کی دعا رنگ لے آئی۔ کور کمانڈر کراچی کی ہدایت پر پاک آرمی نے انہیں اور ان کے ساتھ پھنسے کئی لوگوں کو ریسکیو کرلیا۔

بحفاظت ریسکیو کرنے پر دعا نے پاک افواج سے اظہارِ تشکر کیا اور ریسکیو کرنے کے عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ویڈیو میں دعا کہہ رہی ہیں کہ میرے اور میرے ساتھ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو پاک آرمی نے ریسکیو کیا جس پر شکر گزار ہوں، اندرون سندھ سے اب لوگوں کو بحفاظت کراچی اور حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے، پاک آرمی نے مشکل وقت میں ساتھ نبھایا جس پر ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ دادو سے مزید سیلاب زدگان کو بھی کراچی اور حیدرآباد و دیگر حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں