اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

موبائل چارجنگ کے دوران ہیڈفون کا استعمال لڑکی کی جان لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : نوجوان لڑکی کو چارجنگ کے دوران موبائل فون کا ہینڈ فری استعمال کرنا اس قدر مہنگا پڑا کہ وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی موبائل فون چارجنگ پر لگاکر ہیڈفون استعمال کررہی تھی۔

13 سالہ لڑکی نے موبائل کو چارجنگ پر لگایا اور ہیڈفری استعمال کرنے لگی کہ اچانک موبائل فون، چارجر اور ہینڈ فری میں آگ بھڑک اٹھی۔

- Advertisement -

آگ نے شدت اختیار کی تو لڑکی بھی آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر مکمل جھلس گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کیا  تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

واضح رہے کہ موبائل فون چارجنگ کے دوران پیش آنے والا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں موبائل فون استعمال کرنے والوں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

موبائل فون چارجنگ پر لگاکر استعمال کرنے سے متعلق بارہا سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں موبائل استعمال کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ جب کوئی فون استعمال کرتا ہے تو بجلی کی لہریں آپ سے جسم سے گزرتی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات بھی جھوٹ ہے کہ موبائل فون جب چارجنگ پر ہو تو اس کو استعمال مت کریں کیونکہ یہ پھٹ بھی سکتا ہے۔ درحقیقت موبائل فون کبھی نہیں پھٹتا یہ اس کی بیٹری پھٹتی ہے وہ اس وقت جب کو نقلی چارجر استعمال کیا جارہا ہو۔ اگر آپ مشہور کمپنی کا چارجر استعمال کر رہے ہیں تو دوران چارجنگ فون استعمال کرنے سے بیٹری پھٹنے کا کوئی ڈر نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں