تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کیا آپ نے مسلسل دو ماہ سونے والی لڑکی دیکھی ہے؟

بوگوٹا : کولمبیا کی رہائشی 17 سالہ لڑکی کو ایسی بیماری لاحق ہوگئی جس کے باعث وہ مسلسل دو ماہ تک سو سکتی ہے۔

دنیا بھر میں ایسے افراد پائے جاتے ہیں جنہیں بہت عجیب و غریب بیماریاں لاحق ہیں اور نیند کو عام سی بیماری میں بھی مریض کو نہیں آتی لیکن کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جس میں انسان کی باقاعدہ نیند اڑ جاتی ہے تاہم دنیا میں ایک ایسی بھی لڑکی ہے جو بیماری کے باعث مسلسل دو ماہ سو سکتی ہے۔

جی ہاں کولمبیا کی رہائشی 17 سالہ شارق نامی لڑکی جسے 2 سال کی عمر میں کلین لیون سینڈروم نامی انوکھی بیماری لاحق ہوئی تھی جو دنیا میں صرف 40 لوگوں میں پائی گئی ہے۔

کلین لیون سینڈروم نامی اس مرض میں انسان کو ضرورت سے بہت زیادہ نیند آتی ہے اور اس بیماری میں مبتلا شارق جب سو کر اٹھتی ہیں تو عارضی طور پر اور کبھی کبھی مکمل طور پر اپنی یاداشت کھو بیٹھتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ لڑکی سب سے زیادہ دو ماہ تک سوئی ہے جبکہ جنوری سے فروری کے درمیان شارق 22 دن کےلیے سوئی تھی۔

جب شارق کو نیند آتی ہے تو ان کی والدہ کچھ گھنٹے بعد اپنی بیٹی کو محلول کی صورت میں کھانا کھلاتی رہتی ہیں تاکہ وہ آرام سے ہضم کرسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 17 سالہ شارق کی دیکھ بھال کےلیے ان کی والدہ کو اپنی ملازمت سے دستبردار ہونا پڑا ہے اور انہوں نے کولمبین حکومت سے اپیل کی ہے وہ ان کی مدد کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنہ 2017 میں کولمبیا کے نشریاتی اداروں پر خبر نشر ہوئی تو میئر نے انہیں گھر دیا جس کے بعد انہیں کرایہ نہیں دینا پڑتا۔

Comments

- Advertisement -