تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارتی شیلٹر ہوم میں کم سن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

نئی دہلی : بہار کے سرکاری شیلٹر ہوم میں کم عمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعے کے مرکزی ملزم سمیت 20 افراد کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں میں واقع سرکاری شیلٹر ہومز میں مقیم لڑکیوں سے زبردستی بیہودہ گانے پر ڈانس کروانے اور نیم بے ہوشی کی حالت میں جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں مرکزی ملزم براجیش تھاکر پر فرد جرم عائد ہوگئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیکس اسکینڈل کا تعلق طاقتور سیاست دانوں اور بیوروکریٹس سے ہےم جس کی تحقیقات بھارتی پولیس کے کرائم برانچ انویسٹی گیشن یونٹ نے کی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی نے اسکینڈل کے مرکزی ملزم براجیش تھاکر کے خلاف 73 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ تیار کی ہے، جو کئی برس سے شیلٹر ہوم چلا رہا تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ براجیش ٹھاکر، شیلٹر ہوم کے عملے سمیت 20 افراد کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سنگین جنسی جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق ملزمان نے کم عمر لڑکیوں کو جبراً بیہودہ کپڑے پہن کر بھوجپوری گانے پر ڈانس کرنے مجبور کیا اور زبردستی منشیات دیں۔

کرائم برانچ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ جن متاثرہ لڑکیوں سے زیادتی و ڈانس پر مزاحمت کی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کے نجی ادارے کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شیلٹر ہوم میں 10 برسوں کے دوران درجنوں لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے شیلٹر ہوم میں مقیم 42 میں سے 34 لڑکیوں کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی حکام کی جانب سے افسوس ناک واقعے کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد چار منزلہ شیلٹر ہوم کو مسمار کردیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ براجیش ٹھاکر کے سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ وزراء کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، سپریم کورٹ نے انکشاف کیا کہ ٹھاکر ’بہت اثر و رسوخ رکھنے والا شخص‘ ہے لہذا اسے ریاست کے باہر جیل میں منتقل کیا جائے تاکہ کیس میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکس اسکینڈل کے مرکزی ملزم کی جانب سے چندراشیکر ورما پر بارہا الزامات عائد کیے جانے کے بعد اعلی حکام نے چندرا شیکر ورما کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سماجی بہود کی وزیر منجو ورما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -