پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لیے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم میں فی الحال کوئی غیر ملکی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وطن پہنچ گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ معین خان کھلاڑیوں کے ہمراہ کراچی پہنچے۔

ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے جیت کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے ٹیم کی بہترین کارکردگی کو کھلاڑیوں کی مشترکہ کاوش قرار دیا۔

پاکستان پہنچنے والوں میں بالنگ کوچ عبدالرزاق، احمد شہزاد، سعد نسیم، ذوالفقار بابر، عمر امین، محمد نواز، اسد شفیق، انور علی اور نور ولی شامل ہیں۔ کوئی غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ نہیں آیا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے جن میں ٹائمل ملز، لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن، ناتھن میک کلم اور رلی روسو شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں