تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل 6 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 157 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر تین اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، الیکس ہیلز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، روحیل نذیر 34 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کا نشانہ بنے۔

شاداب خان 21 رنز بنا کر حسنین کو وکٹ دے بیٹھے، آصف علی 16 اور حسین طلعت ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیل اسٹین اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیاتھا، کپتان سرفراز احمد نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی 54 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، سرفراز نے افتخار احمد کے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگائے۔

اوپنر سیم ایوب ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، کیمرن ڈیلپورٹ کو ایک رن پر فہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی، فاف ڈوپلیسی 17 رنز بناسکے۔

اعظم خان 4 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، بین کٹنگ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی زاہد محمود 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، روحیل نذیر اور موسیٰ خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایک تبدیلی کرکے نسیم شاہ کو شامل ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے گلیڈی ایٹرز کو کم اسکور تک محدود رکھیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دیں اور پہلی کامیابی حاصل کریں۔

اسکواڈ

Comments

- Advertisement -