تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ابوظبی میں گلیڈی ایٹرز کی پہلی کامیابی، قلندرز کو شکست

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دئیے جانے والے 159 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم  140  رنز پر ڈھیر ہوگئی، عثمان خان شنواری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیم ڈیوڈ کے 46 رنز بھی قلندرز کو کامیابی نہ دلاسکے۔ کپتان سہیل اختر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 12 رنز بناسکے۔

ذٰیشان اشرف 16 رنز پر خرم شہزاد کو وکٹ دے بیٹھے، محمد حفیظ 1 رن پر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، بین ڈنک 6، راشد خان 8 اور احمد دانیال 3 رنز بناسکے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 12 اور حارث رؤف نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز فالکنر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا تھا۔

گلیڈی ایٹرز کے جیک ویدر الڈ نے 48 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، اعظم خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کیمرون ڈیلپور ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپنر عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز 6 رنز بناسکے، کپتان سرفراز احمد 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، حسان خان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجرڈ رسل اور فاف ڈوپلیسی کی جگہ حسان خان اور ظہور خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان شنواری کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آئندہ تین میچز جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیم پر دباؤ ہے لیکن یہ کرکٹ کا حصہ ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ قلندرز کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، گزشتہ میچ میں جو غلطی کی وہ نہیں دہرائیں گے۔

اسکواڈ

 

 

Comments

- Advertisement -