امریکہ کی معروف ٹیلی ویژن آرٹسٹ کیٹ لین نے گلیمر ویمن آف دا ائیرکا ایوارڈ اپنے نام کرلیا -
The news is by your side.

Advertisement

امریکہ کی معروف ٹیلی ویژن آرٹسٹ کیٹ لین نے گلیمر ویمن آف دا ائیرکا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

نیویارک: امریکہ کی معروف ٹیلی ویژن آرٹسٹ کیٹ لین نے گلیمر ویمن آف دا ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے.

نیویارک میں ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب ہوئی،جس میں معروف گلوکارؤں نے اپنی آواز کا جادو جگاکر سماں باندھ دیا ،گلیمر ویمن آف دا ایئر کا ایوارڈ ہر سال شوبز، سیاست، کھیلوں اور سماجی کاموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو دیا جاتا ہے تاہم اس بار یہ ایوارڈ معروف ٹی وی آرسٹ کیٹ لین کو ان کی عمدہ پرفارمنس پر دیا گیا۔

نیو یارک میں سجنے والی اس تقریب میں ہالی وڈ کے کئی اسٹارز نے شرکت کی اور محفل میں چار چاند لگائے، تقریب میں مختلف نوعیت کے دیگر ایوارڈز بھی خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے جن میں معروف فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکھم بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر ٹی وی اور فلم اسٹار اور فیشن آئی کن نے کہا کہ ان کے یہ اعزاز باعث فخر ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں