بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

گلین میکسویل کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ ٹی 20 پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

2012 سے 2025 تک کیریئر میں مسیکویل نے 149 ون ڈے میچوں میں 3990 رنز بنائے اور 77 وکٹیں حاصل کیں، وہ 2015 اور 2023 کی ورلڈ کپ جتینے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔

گلین میکسویل نے 2023 کے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف 201 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔

یہ پڑھیں: حارث رؤف، گلین میکسویل کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے

اس کے علاوہ انہوں نے تین سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ بہترین فیلڈر بھی رہے اور کیریئر میں 91 کیچز پکڑے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلین میکسویل نے یہ فیصلہ بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ مجھے آسٹریلیا سے کھیلنے پر فخر ہے، میں ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب رہا ہوں۔

واضح رہے کہ انہوں نے آخری ون ڈے رواں سال کے شروع میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا، پاؤں کی انجری کی وجہ سے وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئے تھے۔

میکسویل کو کامیاب کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے سابق کپتان اور موجودہ سلیکٹرز کے سربراہ جارج بیلی نے کہا کہ گلین ایک روزہ کھیل کے سب سے زیادہ متحرک کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانے جائیں گے جنہوں نے دو ون ڈے ورلڈ کپ فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں