سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی کے بعد نامور آسٹریلوی کھلاڑی نے بھی آئی پی ایل سے راہیں جدا کرلیں۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ نہیں کروایا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی منی آکشن کے لیے 1355 کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے تاہم ان میں گلین میکسویل نے اپنا نام درج نہیں کروایا۔
رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے مختصر عرصے میں اہم کردار ادا کیا، مگر ایک خراب سیزن کے باعث ٹیم نے انہیں ریلیز کردیا تھا۔
پنجاب کنگز نے 2025 کے میگا آکشن میں انہیں خریدا تھا لیکن وہاں بھی مایوس کن کارکردگی کے باعث فائنلسٹ ٹیم نے انہیں ریلیز کردیا تھا۔
آندرے رسل کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، وجہ بھی بتادی
آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے پنجاب کنگز سے ریلیز ہونے کے بعد آئی پی ایل منی آکشن میں رجسٹریشن نہیں کرائی، اسی لیے ممکن ہے کہ وہ 2026 کا ایڈیشن نہیں کھیل پائیں گے۔
یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی اور معین علی نے حال ہی میں آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔


