منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

دبئی میں گلائیڈر گر گیا، پائلٹ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران گلائیڈر گر گیا جس کے نتیجے میں جنوبی افریقہ کا پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

یو اے ای میڈیا کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ( جی سی سی اے ) نے حادثے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ ’اتوار کو مرغم دبئی اسکائی ڈائیو کلب کے علاقے میں گلائیڈر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، پائلٹ کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ گلائیڈر میں پیرا موٹر انجن نصب تھا۔

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے میں مرنے والے جنوبی افریقہ کے شہری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماتحت ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کے ادارے نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں