عالمی شپنگ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کےلیے کارگو بکنگ معطل کر دی۔
امریکا – اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران عالمی شپنگ کمپنی ایم ایس سی نے خلیج میں جہازوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایات کر دی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ خلیج میں کام کرنے والے تمام جہاز محفوظ پناہ گاہوں پر منتقل ہو جائیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعض بڑی آئل کمپنیاں اور ٹریڈنگ کمپنیاں شپمنٹس روک چکی ہیں، آبنائے ہرمز کے ذریعے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل اور دیگر ایندھن گزرتے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معطلی سے عالمی توانائی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔
خطے میں کشیدگی کے سبب گیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


