منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب خطرناک زون میں داخل ، اسرائیلی حملے کا خدشہ بڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ کے قریب گلوبل صمود فلوٹیلا خطرناک زون میں داخل ہوگی، جس کے بعد  پر اسرائیلی حملے کا خدشہ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور محصور علاقے میں امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے مزید قریب پہنچ گئی ہے۔

فلوٹیلا اس وقت اسرائیل کے اعلان کردہ ہائی رسک زون سے 150 ناٹیکل میل اور غزہ سے 220 ناٹیکل میل کے فاصلے پر موجود ہے۔

ممکنہ اسرائیلی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر فلوٹیلا کی کشتیوں سے لائیو اسٹریمنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، بیڑے میں شامل 50 سے زائد کشتیوں پر سوار سیکڑوں رضاکار خوراک اور ادویات لے کر محاصرہ توڑنے کی کوشش میں ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ غزہ جانے والے امدادی قافلے یا فلوٹیلا آج غزہ پہنچ سکتا ہے، تاہم خدشہ ہے کہ اسرائیلی بحریہ اسے راستے میں روک لے گی۔ ماضی میں بھی اسرائیل نے تمام امدادی فلوٹیلا قافلوں کو زبردستی روک دیا تھا۔

پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جو فلوٹیلا میں شریک ہیں، نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دور سے اسرائیلی جنگی جہاز دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں، ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر سب نے حفاظتی جیکٹس پہن لی ہیں، مگر قافلے کا سفر کسی صورت نہیں رکے گا۔

’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ اس ماہ کے آغاز میں روانہ ہوئی تھی جس کا مقصد اسرائیلی ناکہ بندی توڑتے ہوئے جنگ زدہ غزہ میں فوری طور پر ضروری طبی سامان اور دیگر انسانی امداد پہنچانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں