تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

جی میل نے نیا ڈیزائن تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا

اگر آپ ای میل بھیجنے کے لیے جی میل کا استعمال کرتے ہیں تو اس میں آپ کو نئی تبدیلی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جی میل کا نیا ڈیزائن اب تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔

گوگل نے فروری میں جی میل انٹرفیس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔
جی میل کے نئے انٹرفیس میں میٹ، چیٹ اور اسپیسز کو میل ٹیب کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ ڈیزائن گزشتہ یوزر انٹرفیس سے بہت زیادہ مختلف بھی نہیں مگر یہ گوگل کی جانب سے میسجنگ ایپس اور ورک پلیس تک لوگوں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس نئے ڈیزائن میں میل، میٹ، اسپیسز اور چیٹ کے بٹنز بائیں جانب ایک قطار میں دیے گئے ہیں۔

گوگل کے مطابق اب آپ اپنی مرضی سے ایپس کو کوئیک سیٹنگز مینیو کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

پرانے ڈیزائن میں جانے کا طریقہ

البتہ اگر آپ کو یہ نیا ڈیزائن پسند نہیں تو آپ پرانے ڈیزائن پر بھی سوئچ بیک کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے سیٹنگز پر کلک کریں اور کوئیک سیٹنگز میں اوریجنل جی میل ویو کے آپشن کا انتخاب کرلیں۔

مگر یہ آپشن زیادہ دن تک موجود نہیں رہے گا کیونکہ گوگل کی جانب سے ہر اکاؤنٹ کو بائی ڈیفالٹ نئے ڈیزائن پر سوئچ کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -