The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا پہلا ایڈونچر پارک چھ ماہ سے بند

کراچی: پاکستان کا پہلا ایڈونچر پارک گو ایش محکمہ جاتی کارروائیوں کا شکار ہو کر مہینوں سے بند پڑا ہے جس کے سبب عوام معیاری تفریح سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع سفاری پارک میں قائم کردہ ایڈونچر پارک ’ گوایش‘ مئی 2016 سے بند ہے۔

park-8

پارک کی بندش سے اس کے 50 ملازمین گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں جس کے سبب 50 خاندان معاشی مشکلا ت کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری حکومت اور پارک انتظامیہ کے درمیان 18 لاکھ روپے کی ادائیگی کا تنازعہ ہے جس کے لیے عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ اس مد میں پارک انتظامیہ کی جانب سے چھ لاکھ رو پے پے آرڈر کے ذریعے کے ایم سی کے پاس اور 12 لاکھ روپے نقد عدالت کی نضارت میں جمع کرائے جاچکے ہیں۔

park-5

گو ایش ‘ پاکستان کا پہلا ایڈونچر پارک ہے جہاں کراچی کے متوسط طبقے کے شہریوں کو مناسب رقم میں عمدہ معیار کی تفریح میسر تھی۔ شہری حکومت اور انتظامیہ کے درمیان تنازعے کے سبب جہاں پارک کا عملہ اپنی تنخواہوں سے محروم ہے وہیں دوسری جانب شہر کے عوام بھی معیاری تفریح سے محروم ہیں۔

park-4

park-6

park-7

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں