تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

‘گو بیک مودی’ :‌ کولکتہ آمد پر مودی کے خلاف احتجاج

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم کی کولکتہ آمد کے موقع پر ہزاروں شہریوں نے ہاھتوں کی زنجیر بناکر متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کولکتہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف 30 ہزار مشتعل مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی اور متنازع شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کی مذمت کے لیے کم از کم 30 ہزار مظاہرین نے کولکتہ کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

ریلی میں شریک ایک خاتون سریتا رائے نے کہا کہ جس کے لیے ہم لڑ رہے ہیں وہ بھارت کا مستقبل ہے، ہجوم کے شرکا نے شہر کے ہوائی اڈے پر بھی احتجاج کیا اور نعرے بازی کی کہ ہم فاشزم کے خلاف ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کولکتہ ایئر پورٹ پر آمد کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے گھر پہنچے۔

واضح رہے کہ ممتا بینرجی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سخت ناقد ہیں، علاوہ ازیں پولیس نے مظاہرین کو نریندر مودی کے پیچھے وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے گھر جانے سے روک دیا۔

ممتا بینرجی نے ملاقات کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے نریندر مودی سے ملک کے وسیع مفادات کے لیے’ شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کا کہا۔اس بیان کے بعد ممتا بینرجی ازخود سڑکوں پر احتجاج میں شامل ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -