تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت میں عجیب الخلقت بکری کی پیدائش

نئی دہلی: بھارت میں عجیب الخلقت بکری کی پیدائش ہوئی ہے جس کی ناک موجود نہیں ہے، بکری کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مظفرپور میں ایسی بکری کی پیدائش ہوئی جس کی آنکھوں کے ساتھ ہی اس کا منہ بھی موجود ہے لیکن اس کی ناک نہیں ہے۔

عجیب الخلقت کالی اور سفید رنگ کی بکری کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم اُمڈ آیا، ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اس طرح کا عجیب جانور نہیں دیکھا۔

Locals in Muzaffarpur, north east India have been crowding around the creature to worship it like a deity

بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ جب یہ بکری کا بچہ پیدا ہوا تو لوگوں کا ہجوم ان کے گھر کے باہر جمع ہوگیا تاہم یہ بکری کا بچہ پریشانی میں مبتلا ہے اس وجہ سے ہم نے لوگوں کو دکھانے سے منع کردیا۔

یاد رہے کہ سال 2017 میں بھی اس طرح کی ایک بکری جس کی ایک آنکھ تھی ریاست آسام کے ایک علاقے میں پیدا ہوئی تھی جو صرف ایک ہفتے ہی زندہ رہ سکی تھی۔

In India, such animals are considered to bring good luck and prosperity to whichever family worships it

Comments

- Advertisement -