تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بکرا امریکی پولیس کے اہم کاغذات کھاگیا

واشنگٹن : امریکی پولیس کی گاڑی پر بکرے نے حملہ کرکے اہم دستاویزات چبالی، خاتون پولیس افسر حیرت زدہ رہ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی پر بکرے کے حملے کا یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست جارجیا کی کاونٹی ڈوگلیس میں پیش آیا، جس کے خلاف پولیس کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لاسکتی۔

خاتون پولیس افسر معمول کے مطابق گشت پر تھی اور اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے لیے مکانات سے تھوڑا دور اپنی گاڑی کھڑی کرکے ڈیوٹی انجام دینے گئی تھی لیکن جب واپس لوٹی تو گاڑی میں ایک بکرا گھس چکا تھا جو کسی صورت باہر نکلنے کو تیار نہیں تھا۔

خاتون پولیس افسر کی بہت کوششوں کے بعد بکرا گاڑی سے باہر نکلا لیکن جب باہر آیا تو اس کے منہ میں پولیس کی اہم دستاویزات تھی جسے وہ چبا چکا تھا۔

بکرے کے گاڑی میں گھسنے اور پولیس دستاویزات چبانے کا واقعہ پولیس افسر کی جسم کے ساتھ لگے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ معمول کے مطابق اپنی گاڑی کا دروازہ کھلا چھوڑ گئی تھی کیونکہ اسے متعدد مرتبہ خطرناک کتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان سے بچنے کےلیے وہ اپنی گاڑی کا دروازہ کھلا چھوڑتی ہے تاکہ اگر کوئی کتا ان کی طرھ دوڑے تو وہ جلدی سے اپنی گاڑی میں سوار ہوجائیں۔

خاتون پولیس افسر نے کاغذات کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -