تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

انسانی چہرے والے بکری کے بچے کی پیدائش، تصاویر وائرل

بھارت میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی جس میں انسانی شکل کی مشابہت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آسام کے گاؤں میں انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والے بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی جس نے سب کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا۔

یہ واقعہ گنگاپور میں شنکر داس نامی شخص کے گھر پیش آٰیا جہاں اس کی بکری نے انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والے بچے کو جنم دیا۔

بکری کے بچے کی آنکھیں، ناک اور منہ کے خدوخال انسانی شکل سے ملتے جلتے ہیں تاہم اس کے کان بکری کی طرح ہی ہیں۔

بکری کا بچہ صرف دو ٹانگوں کے ساتھ اور بغیر دم کے پیدا ہوا، بکری نے دو بچے دئیے جن میں سے ایک بچہ صحت مند اور دوسرا عجیب و غریب ساخت کے ساتھ پیدا ہوا۔

شنکر داس نے بتایا کہ انسانی شکل کے اس بچے کی پیدائش کی خبر جب گاﺅں میں پھیلی تو پورا گاﺅں ہمارے گھر امڈ آیا۔

رپورٹ کے مطابق بکری کا یہ بچہ چند گھنٹے زندہ رہا اور پھر اس کی موت واقع ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح مسخ شدہ بچے ماں کے پیٹ میں جینیاتی بیماریوں کا شکار ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -