ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی: گلستان جوہر میں لاکھوں مالیت کے 25 بکرے چوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 مئی 2026): گلستان جوہر میں ملزمان لاکھوں مالیت کے 25 بکرے چوری کر کے باآسانی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گلستان جوہر میں 19 لاکھ سے زائد مالیت کے 25 بکرے چوری کیے گئے، پلاٹ پر بندھے بکروں کو ملزمان پک اپ میں ڈال کر لے گئے۔

واقعہ گزشتہ روز گلستان جوہر بلاک 8 میں پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

متاثرہ مالک نے بتایا کہ بکرے فروخت کیلیے لایا تھا، ملیر کینٹ تھانے میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں