تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

قدرت کا معجزہ، ٹرک کی نیچے آنے والی معمر خاتون بچ گئیں، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس کو  دیکھ کر بھی لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون سڑک پار کرنے کے لیے سگنل کے پاس کھڑی ہوئیں تھی کہ اسی دوران ایک ٹرک والا آیا اور ڈرائیور نے انہیں ٹکر مار کر گرایا۔

ٹرک ڈرائیور نے خاتون کے گرنے اور ٹرک کے نیچے آنے کے باوجود گاڑی نہیں روکی مگر جب وہاں پر کھڑے لوگوں نے شور کیا تو وہ تھوڑے فاصلے کے بعد رک گیا۔

جائے وقوعہ پر کھڑے افراد یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید ٹرک کے نیچے آنے والی خاتون اب نہیں بچیں گیں مگر جب ٹرک گزرا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ خاتون اٹھ کر بیٹھیں اور لوگوں کو مدد کے لیے بلایا۔

تھوڑی دیر بعد خاتون ایک شہری کی مدد سے کھڑی ہوئیں اور پھر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

واقعے کی ویڈیو 54 سیکنڈ کی ہے جسے چینی میڈیا سی جی ٹی این نے جاری انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔ چند گھنٹوں میں اسے ہزاروں صارفین نے دیکھا اور حیرت کا اظہار کیا۔

صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرے بھی کیے ، کچھ نے ٹرک کے نیچے آنے کے بعد خاتون کے زندہ بچ جانے کو قدرت کا معجزہ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -