ہالی ووڈ فلم ’گوڈ زیلا مائنس زیرو‘ کے نئے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز تاکاشی یامازاکی کی نئی فلم ’گوڈزیلا مانئس زیرو‘ کا نیا اور انتہائی سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ فلم 2023 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’گوڈزیلا مانئس زیرو‘ کا سیکوئل ہے۔
فلم نے نومبر میں ہندوستانی فلم ’’رامائن :پارٹ ۱‘‘ کے ساتھ ممکنہ بڑے باکس آفس مقابلے کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔
نئے ٹریلر میں گوڈزیلا کی تباہ کن واپسی اور انسانوں کے لیے ایک نئی ہولناک آزمائش کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ کہانی 1949 کے جاپان میں آگے بڑھتی ہے، یعنی ’’گوڈزیلا مائنس زیرو‘‘ کے واقعات کے تقریباً دو سال بعد۔ جنگ سے تباہ حال جاپان ابھی مکمل طور پر سنبھل بھی نہیں پاتا کہ ایک بار پھر ایک خطرناک عفریت کی آمد لوگوں کی زندگیوں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ ٹریلر میں گوڈزیلا کے ساتھ ایک بڑے عفریت کی موجودگی کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے، جس کے بعد شائقین میں فلم کی آخری جنگ اور ممکنہ کنگ گھیدورا کی واپسی کو لے کر خاصا جوش پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم فلم کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات میں اصل کہانی کے کئی پہلو ابھی راز میں رکھے گئے ہیں۔
فلم میں ریونوسوکے کامیکی کو کوئچی شکیشیما اور منامی ہامابے کو نوریکو اوئیشی کے کردار میں دوبارہ دیکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئی کاسٹ میں من تاناکا، ماسامی ناگاساوا اور جون کونی مورا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری، اسکرین پلے اور ویژول ایفیکٹس کی ذمہ داری ایک بار پھر تاکاشی یامازاکی نے سنبھالی ہے، جنہوں نے’گوڈزیلا مائنس وَن ‘کے لیے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
فلم کو 6 نومبر 2026 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ جاپان میں فلم 3 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
اسی دوران نیتیش تیواری کی فلم’رامائن پارٹ ۱‘ بھی دنیا بھر میں 6 نومبر 2026 کو ریلیز ہوگی۔ اس طرح دونوں فلموں کے درمیان خاص طور پر بیرون ملک آئی میکس اور پریمیم اسکرینز کے لیے زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھائیں گے۔


