بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سابق نگراں وزیر نے عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے پلان کی مخالفت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے پلان کی مخالفت کر دی۔

گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت 180 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلیے عوام پر مزید ٹیکس بوجھ نہ ڈالے کیونکہ عوام پہلے ہی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلیے مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں مہنگائی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے پورا کیا جائے، حکومت غیر معمولی منافع کمانے والی مقدس گائے پر ٹیکس لگائے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کی کمزوریوں سے بعض شعبوں میں مقدس گائے غیر معمولی منافع کما رہی ہیں، صارفین کو صرف موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف نہ دیا جائے۔

گوہر اعجاز نے مطالبہ کیا کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی کے بلز میں 12 روپے کا ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز معاہدوں کو حتمی شکل دے کر عوام کو 31 دسمبر تک یہ ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

حکومت نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔

پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر سے فروری کیلیے ہے جبکہ اس کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلیے ہوگا۔

پیکج کا اطلاق ریفرنس بینچ مارک کے استعمال سے اوپر 25 فیصد یونٹس تک پر ہوگا، گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا، صنعتی صارفین کو 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں