منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

جب دنیاوی چیزوں سے دل بھر جائے تب شادی کریں، گوہر رشید

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ جب آپ کا دنیاوی چیزوں سے دل بھر جائے تب شادی کریں اس سے پہلے نہیں کیجئے گا۔

نجی شو میں گفتگو کرتے اداکار گوہر رشید نے کہا کہ اگر آپ کی دنیاوی کوئی خواہش رہ گئی ہے تو پہلے اس کو پورا کرلیں پھر آپ شادی کریں کیونکہ شادی کمٹمنٹ مانگتی ہے، شادی ایک ذمہ داری اور ہارڈ ورک ہے۔

انہوں نے کہا میرا ایک اور مشورہ ہے کہ والدین جیسے ہمیں دنیا کے لیے تیار کرتے ہیں یہاں نوکری کرنی ہے، پیسے کمانے ہیں اسی طرح لڑکوں کی تربیت میں یہ بھی شامل ہونا چاہیے کہ شادی کی کیا ذمہ داری اور ضروریات ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں نہ تیار کرتا ہے نہ بتاتا ہے کہ شادی کس بلا کا نام ہے سب کہتے ہیں بس نکاح کے پیپر پر دستخط کرلو شادی ہوگئی۔

گوہر رشید نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی میں بہت سی چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں، میری اور کبریٰ کی زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

یہ پڑھین: گوہر رشید سے شادی سے قبل کبریٰ خان کے لیے کون رشتہ بھیجنا چاہتا تھا؟

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی شادی ہورہی ہے ایک انسان آپ کے ساتھ جڑ رہا ہے تو آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ اہلیہ کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کرنا ہے، اس ٹاپک سے شرمائے نہیں یہ دنیا کا سب سے قدیم ترین عمل ہے۔

اداکار نے کہا کہ بعد یہ نہ کہیں کہ میری شادی ہوگئی اس لیے میں فلاں کام نہ کرسکا تو اس میں بیوی کا کیا قصور ہے۔

گوہر رشید  نے بتایا کہ وہ محبت میں گرفتار تھے اور کبریٰ خان نے شروع میں ان کی تجویز کو مسترد کردیا تھا اور ان کے ہاں کہنے کے لیے مجھے انتظار کرنا پڑا، میں پرعزم رہا اور آخرکار انہوں نے ہاں کردی، وہ ایک نعمت ہے جو اب میری زندگی میں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں