پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بیرون ملک جا رہی یا نہیں؟ مریم نواز کا دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی خبروں کو ‏مسترد کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جارہی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ان سےکہا کس نےہےنام نکالنے کو؟ یہ مجھےزبردستی باہر ‏بھجوانےکیلئےڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کان کھول کر سن لیں کہ میں کہیں نہیں جا رہی اس جعلی اورووٹ چوروزیر ‏اعظم کومیں مانتی ہی نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی وزیراعظم سےکسی قسم کی درخواست کرنےکاسوچنابھی گناہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی ‏ECL‏ اور اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت ‏جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں