ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

کم عمری میں بال سفید کیوں ہوتے ہیں اور چھٹکارا کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چند نوجوانوں کو اس پریشانی کا سامنا ہے کہ اُن کے بالوں کی رنگت سیاہ سے سفید یا سرمئی ہوگئی۔

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگوں کے بال کم عمری میں ہی سفید یا سرمئی ہوجاتے ہیں، جس کی متعدد وجوہات سامنے آئیں مگر اب کولمبیا کے تحقیق کاروں نے اس تبدیلی کی وجہ اہم اور بنیادی تلاش کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

کولمبیا کے تحقیق کاروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کم عمری میں نوجوانوں کے بالوں کی رنگت تبدیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ ذہنی پریشانی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم عمری میں ہونے والی پروٹینز کی کمی کی وجہ سے جسم میں مائیٹو کونڈریا پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

تحقیق کے دوران اُن سیکڑوں نوجوانوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا جن کے بال سفید ہوچکے تھے۔

ماہرین کے مطابق جو نوجوان دماغی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا شکار تھے اُن کے بال سفید ہوئے، جن کے بال سیاہ سے تبدیل ہوئے اُن کی رنگت دوبارہ قدرتی طور پر سیاہ بھی ہوسکتی ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر متاثرہ نوجوان نفسیاتی دباؤ سے نجات حاصل کرلیں اور ذہنی پریشانی کو کم کریں تو اُن کے بالوں کا رنگ دوبارہ سے سیاہ ہوجائے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رالف پاﺅس کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ کسی دن ایسی فارماسیوٹیکل ڈرگز مارکیٹ میں آ جائیں گی جن سے کم عمری میں سفید ہونے والے بالوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں