site
stats
فوڈ

افطار میں مزیدار گولا کباب بنائیں

آج افطار میں اپنے گھر والوں، رشتہ داروں اور احباب کی تواضع دوسرے لذیذ اور ذائقہ دار پکوانوں کے ساتھ گرما گرم اور لذیذ گولا کبابوں سے کریں۔

اجزا

قیمہ: آدھا کلو

کالی مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

کچا پپیتا: ایک کھانے کا چمچ

ادرک و لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

پسی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

ہری مرچ: 3 عدد

ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

ثابت دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

پیاز: 1 عدد پسی ہوئی

گھی: 2 کھانے کے چمچ

جائفل: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

جاوتری: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

ثابت زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

کالا زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

پہلے قیمہ کو چوپر میں کچا پپیتا، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، نمک، کالا زیرہ و سفید زیرہ، ثابت دھنیہ و کالی مرچ، ہری مرچ، ہرا دھنیہ، پیاز، گھی، جائفل، جاوتری اور ہری الائچی ڈال کر اچھی طرح چوپ کرلیں، یہاں تک کہ وہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔

اب قیمہ کو 1 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اس کے بالز بنا کر سیخوں پر لگاتے جائیں۔

انگلیوں سے مکسچر کو اچھی طرح دبا دیں۔

اب کباب کوئلے پر سینک لیں۔

تیار کبابوں کو سلاد اور پودینہ کی چٹنی کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں۔

آپ گولا کبابوں کو فرائی کر کے یا بیک کر کے بھی بنا سکتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top