تازہ ترین

سونے اور ریال اسمگلنگ میں ملوث‌ گروہ گرفتار، 64 سال قید کی سزا

ریاض : سعودی حکام نے سونا اور ریال اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے کیفردار تک پہنچا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے بیرون ملک گولڈ اور ریال کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ سزا سنائی گئی ہے، جو غیر قانونی طریقے سے ترسیلات رز کیلئے رقم جمع کررہا تھا۔

پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ گرفتار گروہ مجموعی طور پر چھ کروڑ اڑتالیس لاکھ ساٹھ ہزار ریال سے اور انیس کلو گرام سے زائد کا گولڈ اسمگل کرچکا ہے اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ گروہ کے قبضے سے حکام نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور 1020690 ریال ضبط کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گرفتار گروہ کو مجموعی طور پر 64 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے تحت غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا جبکہ مقامی شہریوں کو سزا کی تکمیل کے بعد بیرون ملک سفر سے روک دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -