جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

سوئمنگ پول کیلیے گھر میں کھدائی کرنے والے شخص کی قسمت جاگ اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس (7 نومبر 2025): گھر کے باغیچے میں سوئمنگ پول کیلیے کھدائی کرنے والے شخص کو لاکھوں ڈالر مالیت کے سونے کے بسکٹ اور سکے ہاتھ لگ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک فرانسیسی شخص نے گھر کے باغیچے میں سوئمنگ پول بنانے کا ارادہ کیا اور خود ہی کھدائی شروع کر دی، تاہم اسے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ کھدائی کے دوران وہ کیا دریافت کرنے والا ہے۔

کھدائی کے دوران اسے تقریباً 8 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کی بسکٹ اور سکے ملے جس کے باعث اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

کھدائی کے دوران سونے کے بسکٹ، سکے برآمد

لیون کے علاقے نیوویل سور کے رہائشی شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اس نے قیمتی خزانہ ہاتھ لگنے کے فوراً بعد ڈائریکٹوریٹ آف کلچرل افیئرز کو اطلاع دی۔

نیوویل سور کی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شخص فی الحال سونے کے بسکٹ اور سکے اپنے پاس رکھ سکتا ہے کیونکہ یہاں آثارِ قدیمہ کا خزانہ ہونے کا اشارہ نہیں ملا۔

انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ خزانہ کیسے وہاں پہنچا اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور زمین کا پہلا مالک فوت ہو چکا ہے۔

علاقائی اخبار لی پروگریس نے رپورٹ کیا کہ پانچ سونے کے بسکٹ اور کئی سکے پلاسٹک کے تھیلوں میں ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں