The news is by your side.

Advertisement

بھارت میں شوروم کے مالک کو سونا مہنگا پڑگیا

دہلی: بھارت میں ہوشیار چور شوروم کے مالک کا موبائل اور پرس بڑی چالاکی سے اٹھا کر رفوچکر ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں قائم شوروم کے مالک کو اس وقت دھچکا لگا جب اسے خبر ملی کے وہ اپنے موبائل اور بٹوے سے محروم ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہلی کے پریم نگر علاقے میں چور دکان میں داخل ہوا، اطراف کا جائزہ لینے اور مالک کو سوتا دیکھ کر اس نے موبائل اور پرس پر ہاتھ صاف کردیا، ملزم نے اتنی مہارت سے چوری کی کہ مالک کو زرا بھی خبر نہ ہوئی۔

چور نے چوری سے قبل شوروم میں کھڑے ہوکر پانی بھی پیا۔ بعد ازاں ڈھائی بجے کے قریب جب گراہک آیا اور دکاندار جتیندر سونی کو اٹھایا تو اس نے دیکھا کہ اس کا موبائل غائب ہے۔

مالک نے سی سی ٹی وی میں چیک کیا تو دیکھا کہ ایک نوجوان موبائل چوری کر کے لے گیا، شہری نے چور کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا، پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں