تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سونا سستا ہوگیا، ڈالر کی قدر بڑھ گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کمی ہوگئی ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2397 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 256 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالراضافے سے 1771 ڈالر فی اونس ہے۔

ملک میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 7 پیسے مہنگا ہوکر 214 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -