جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سال کے پہلے روز گولڈ مارکیٹ سے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سال نو کے پہلے روز پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں نئے سال کے پہلے روز ٹریڈنگ بند رہی اُس کے باوجود سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 1522 پر بند ہوئی تھی، آج بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ پانچ ڈالر کم ہو کر کھلے جس کے بعد قیمت 1517 فی اونس تک پہنچی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سال کے پہلے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 171 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: سال کے آخری روز بھی سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

حالیہ کمی کے بعد کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی تمام صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت بالترتیب 88 ہزار 100 اور 75ہزار 531 روپے کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ یعنی سال 2019 کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 88ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں