(13 اکتوبر 2025): درختوں اور پودوں پر سب نے ہمیشہ پھل سبزی اناج یا پھول اگتے دیکھے ہوں گے مگر ایک درخت میٰں سونا بھی اگتا ہے۔
دنیا بھر میں موجود کروڑوں درختوں اور پودوں پر لوگوں نے پھل، سبزیاں، اناج اور پھول وغیرہ اگتے دیکھے ہوں گے۔ مگر سائنسدانوں نے ایسا درخت بھی تلاش کر لیا ہے، جس میں قیمتی سونا اُگتا ہے۔ اس نئی تحقیق نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔
سائنسدانوں کی یہ نئی تحقیق رواں برس جرنل انوائرمنٹل مائیکرو بائیوم میں بھی شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں صنوبر کے درختوں کا جائزہ لیا گیا تو ان میں سونے کے ذرات پائے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنوبر کے درختوں سے سونے کے ذرات ملنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ درخت زمین کے نیچے موجود سونے کے بڑے ذخائر کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔
اس تحقیق کے لیے محققین نے شمالی فن لینڈ میں کیٹیلا کان کے قریب موجود صنوبر کے درختوں کا انتخاب کیا جہاں سے یورپ میں سب سے زیادہ سونا نکلتا ہے، محققین نے 23 درختوں سے 138 نمونے اکٹھے کیے اور ان پر تحقیق کی تو 4 درختوں سے اکٹھے کیے گئے نمونوں میں سونے کے ذرات ملے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صنوبر کے درخت بیکٹیریا کی مدد سے سونے کے چھوٹے چھوٹے ذرات کو اکٹھا کرتے ہیں۔
فن لینڈ کی اولو یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات اور اس تحقیق کے سربراہ کائیسا لیہوسما نے بتایا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ پودوں کے اندر رہنے والے بیکٹیریا اور دیگر جرثومے جو اینڈو فائٹس کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
یہ بیکٹریا دیگر درختوں میں تو غذائی اجزا کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، مگر صنوبر کے درختوں میں یہ جڑوں کے ذریعہ سونے کے ذرات بھی اکٹھا کرتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


