اسلام آباد (22 نومبر 2025): ملک میں جیولری سیکٹر کے لیے اچھی خبر ہے، حکومت نے جیولری سیکٹر کے لیے سونے کی درآمد کی مشروط اجازت دے دی۔
حکومت کی جانب سے مشروط اجازت کے سلسلے میں وزارت تجارت کی جانب سے آرڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سونا درآمد کرنے کے 120 دن کے اندر گولڈن جیولری واپس برآمد کرنا ہوگی۔
سونے کی درآمد پر پابندی کا خاتمہ صرف فنشڈ پراڈکٹ کے لیے کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں، قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق فریم ورک شفافیت اور خود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


