کابل: افغانستان کے صوبہ تخار میں سونے کی کان پر ہونے والا تنازعہ خونی شکل اختیار کرگیا، 6 افراد لڑائی میں اپنی جان سے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان میڈیا نے بتایا کہ سونے کی کان پر خونی تنازعہ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ اس لڑائی میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے، طالبان رجیم سے منسلک افراد اور وہاں موجود لوگوں میں تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔
ضلع چاہ آب میں رہائشیوں اورطالبان رجیم سے منسلک کان کن کمپنی کےکارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔
دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی جبکہ کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، مقامی افراد نے کان کن کمپنی پر پانی کے ذرائع تباہ کرنے اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
6 لاکھ سے زائد افغان باشندے افغانستان منتقل کردیئے، محکمہ داخلہ


