تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حکومت کی بڑی کامیابی، سونے کے بڑے ذخائر دریافت

نئی دہلی : بھارتی میں کان کنوں اور جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے سونے کی بڑی کان تلاش کرلی، جس میں ہزاروں ٹن سونا موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سونے یہ کانیں بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 20 سال کی مسلسل محنت کے بعد دریافت ہوئی ہیں جن میں موجود سونے کی مقدار ملک میں موجود سونے کے خزانے سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

یہ خزانہ اترپردیش کے ضلع سون بھدر میں دریافت ہوا ہے، جس کی تلاش محکمہ مائننگ اور جی ایس آئی نے دو عشروں قبل شروع کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اگر ماہر ارضیات کے دعوے سچ نکلے تو اتر پردیش حکومت کی لاٹری نکل آئے گی کیونکہ تخمینے کے مطابق ان کانوں میں تقریباً 3350 ٹن سونے ذخائر موجود ہیں اور یہ مقدار سونے کے ملکی خزانے سے کئی گنا زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ ملکی خزانے میں سونے کی مقدار صرف اور صرف 626 ٹن ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتر پردیش حکومت اس ذخیرے کو لیز پر دینا چاہ رہی ہے اور جس سے متعلق 2005 میں انکشاف ہوا تھا اور 2012 میں اس کی تصدیق ہوئی تھی کہ سون بھدر کے پہاڑوں میں ہزاروں ٹن سونا فن ہے۔

Comments

- Advertisement -